Avengers End Game Complete Story in Urdu

0 4,261

ایونجرز اینڈ گیم کی مکمل کہانی

 

آج ہم آپ کے لیے لائے اس وقت کی سب سے ہٹ فلم اور دنیا کی سب سے زیادہ بجت والی فلم جس نے پوری دنیا میں اس وقت تہلکہ مچا رکھا ہے۔  تو چلیے کہانی کی طرف۔

رکیے: اگر آپ نے فلم دیکھنے کا سوچا رکھا ہے تو یہ  کہانی مت پڑھیں کیو نکہ اس کے بعد آپ کو فلم دیکھنے کا وہ مزہ نہیں آئے گا، اور اگر فلم دیکھنے کا کوئی ارادہ نہیں تو پڑھیے اور مزے لیں۔

 

ایوینجرز کوانٹم وکس کی مدد سے ایک  ٹائم مشین بناتے ہین جس سے وہ ساری انفنٹی ٹونز کو واپس لے آتے ہیں مگر یہاں پر ایک چھوتی سی گڑ بڑ یہ ہو جاتی ہے کہ نیبولا کی مدد سے تھائی نوس بھی واپس آجاتا ہے۔

اور اس بار تھے نوس کو چھ کے چھ سٹونز مل جاتے ہیں۔لیکن تھے نوس اپنا فیو چر دیکھ لیتا ہے جس میں وہ دیکھتا ہے کہ تھور اس کو مار دیتا ہے۔ اس لیے وہ منصوبہ بناتا ہے کہ وہ انفنٹی گونٹلیٹ پہن کر تھور کو مارنے کے ساتھ ساتھ پوری کائنات کو ختم کر دے گا اور ایوینجرز کی پوری ٹیم کو بھی تباہ کر دے گا۔ اور سب ختم کرنے کے بعد اپنی خود کی نئی کائنات بنائے گا۔

فلم کے آخر میں آپ دیکھتے ہیں کہ تھائی نوس کے ہاتھ میں گونٹلیٹ آ جاتا ہے اور وہ چٹکی بھی بجا دیتا ہے مگر کائنات تباہ نہیں ہوتی کیونکہ اس کے ہاتھ میں گونٹلیٹ دمی تھا ، اصلی والا گونٹلیٹ ائرن مین کے ہاتھ میں پہنا لیتا ہے اور چٹکی بجا دیتا ہے اس بار تھائی نوس کو پوری ایول آرمی غائب ہونے لگتی ہے اور تھوڑے وقت کے بعد تھائی نوس بھی غائب ہو جاتا ہے۔

آئرن میں کی موت

اس کے بعد فلم میں ایک جزباتی لمحہ آتا ہے جس میں ائرن مین کی موت ہو جاتی ہے، آئرن مین ایک ایلین یا تھائی نوس نہیں ہے وہ ایک عام انسان ہے ۔ آپ کو یاد ہوگا جب تھائی نوس نے انفنٹی گونٹلیٹ کا استعمال کیا تھا اس کو کافی جھٹکا لگا تھا لیکن وہ مرا نہیں تھا کیونکہ وہ ایلین تھا۔ لیکن ٹونی سٹار جب گونٹلیٹ کا استعمال کرتا ہے تو اس سے اتنی زیادہ انرجی نکلتی ہے کہ وہ برداشت نہیں کر سکتا اور اس کی موت ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد آپ دیکھتے ہیں کہ سارے ایوینجرز واپس لوٹ آتے ہیں اور دنیا معمول کے مطابق ہو جاتی ہے۔

سپائڈر میں واپس کالج جانا شروع کر دیتا ہے، بلیک پینتھر واپس وکانڈا لوٹ جاتا ہے، لیکن الگ الگ ہونے سے پہلے یہ سب ٹونی سٹار کی میت پر ملتے ہیں اور اسے زبردست طریقے سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

فلم کے آخر میں آپ دیکھتے ہیں کہ کیپٹن امرکہ تمام پتھروں کو واپس وقت کی قتارمیں رکھنے کے لیے وقت مشین میں رکھتا ہے،کیونکہ ان پتھروں کا صحیح وقت پر ہونا انتہائی ضرور ہوتا ہے، کیونکہ اگر ایسا نہ تو دو ایک جیسی کائنات ایک ساتھ وجود میں آجائیں گے جو کہ دنیا کے لیے بہت بڑا خطرہ ہوگا۔

کیپٹن امریکہ کا بڑھاپا

فلم کے آخر میں ایک حیرت انگیز لمحہ دیکھنے کو ملتا ہے جب کیپٹن امریکہ ایک بوڑھے کی صورت میں نظر آتے ہیں۔  اگر آپ نے کیپٹن امریکہ کی فلمیں دیکھی ہوں گی تو آپ جانتے ہوں گے کہ کیپٹن کے لیے عمر کا زیادہ یا کم ہونا بس نمبروں کی حثیت رکھتا ہے ۔ انکا جسم ایسا ہے جو تبدیل نہیں ہوتا، انکے بوڑھے ہونا کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ تو ایسا کیا ہوا کہ کیپٹن امرکہ بوڑھے ہو گئے، گبھرائیے نہیں آپ کو ابھی بتاتے ہیں۔

کیپٹن امریکہ جب واپس اپنے ماضی میں جاتے ہیں تو ان کو پیگی کارٹر واپس مل جاتی ہے،جو کیپٹن کی محبوبہ ہوتی ہیں ، لیکن کیپٹن پر کیے گئے تجربات کی وجہ سے یہ دونوں الگ ہو جاتے ہیں۔ لیکن اس بار کیپٹن جب اپنے ماضی میں جاتے ہیں تو سب کچھ پہلے کی طرح کر دیتے ہیں، فلم کے آخر میں فلیش بیک میں دیکھایا جاتا ہے کس طرح وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ پیار کر رہے ہیں۔

 

آنے والی فلم کا اشارہ

آپ نے ضرور  سوچا ہوگا کہ اگر ٹائم مشین سے ایوینجزر واپس آ سکتے ہیں تو تھائی نوس کو بھی واپس لایا جا سکتا ہے، جی ہاں ایسا ممکن ہے، اگر گوگل پر مارول کے آنے والی فلموں کے بارے میں تلاش کریں تو آپ کو ڈارک  ایوینجرز اور گارڈینز اور گلیکسی والیم 3 جیسی فلمیں بنتی نطر آئیں گی۔

فلم کا ٹریلر

دوستو کیسا لگا آپ کو کہانی پڑھ کر، ہماری حوسلہ افزائی کے لیے کسی ایک اشتہار پر کلک کریں اور اس پوسٹ کو دوستوں کے ساتھ شئیر ضرور کریں۔

کسی بھی فلم کی کہانی پڑھنے کے لیے نیچے کمنٹ کریں۔

Comments
Loading...