Kalank

0 3,593

کلنک

اس ماہ ریلیز ہونے والی فلم کلنک کرن جوہر کی ایک زبردست فلم ہے۔ سب سب پہلے آپ کو بتاتے ہیں اس فلم کر کرداروں کے نام جو کہ درہ ذیل ہیں۔ اس کے بعد فلم کی کہانی ، تجزیہ اور اس کا آفیشل ٹریلر۔

فلم میں شامل فنکاروں کے نام اور ان کا فلم میں جو نام ہے وہ درجہ ذیل ہیں۔

Star Cast

Varun Dhawan … Zafar
Alia Bhatt … Roop
Madhuri Dixit … Bahaar Begum
Sonakshi Sinha … Satya Chaudhry
Aditya Roy Kapur … Dev Chaudhry
Sanjay Dutt … Balraj Chaudhry
Kriti Sanon … Item Number
Kiara Advani … Item Number
Kunal Khemu … Special Appearance
Achint Kaur … Special Appearance
Hiten Tejwani … Special Appearance
Vikram Kapadia … Special Appearance
Pavail Gulati … Special Appearance
Deepak Qazir … Special Appearance

کہانی

فلم کے پوسٹرز پر سنجے دت ، سناکشی سہنا اور مادھوری دکشت تو بڑے بڑے نظر آتے ہیں مگر فلم میں ان کا کردار کچھ خاص نہیں۔ کلنک کسی حوالے سے ایک تاریخی فلم ہے جس کی کہانی ہندوستان کو آزادی ملنے کے دوران ہونے والی جدوجہد کو دکھاتی ہے۔ یہ عین اس وقت کو دکھاتی ہے جب تحریک آزادی عروج پر ہوتی ہے، اس میں دکھایا جاتا ہے کہ کہیں پر انگریزوں کو مارا جا را ہے تو کہیں پر ہندو مسلم  فسادات چل رہے ہیں۔ ایسے مین کرن جوہر ایک لو سٹوری نکال کر لے آتے ہیں۔ جو ان فسادات سے کسی بھی لحاظ سے کم نہیں۔ کلنک فلم کی کہانی ہندو مسلم فسادات کی طرح بہت ہی پچییدہ ہے۔

بلراج چوہدیی (سنجے دت)ایک بڑے کاروباری آدمی ہیں جو ایک پرنٹنگ پریس چلاتے ہیں۔ ان کا ایک روزانامہ دہلی ٹائمز کے نام سے اخبار بھی چھپتا ہے جس میں ہندو مسلم فسادات کے علاوہ سٹیل انڈسٹری ایک ایسا موضوع ہے جس پر مضمون باقاعدگی سے چھاپے جاتے ہیں۔ فلم میں یہ ایک عجیب سی منطق بنائی گئی ہے، ایک طرف تو ہندو مسلم فسادات کی خبریں اور دوسری طرف ہیرا منڈی کے ایک لوہار کی خبریں لازمی ان کے اخبار کا حصہ ہوتی ہیں۔ ان کے بیٹے ہیں دیو چوہدری ( ادت رائے کپور) جو کہ باہر ملک سے پڑھائی مکمل کر کے ہندوستان واپس آتے ہیں ۔ ان کے خیال میں ملک کی ترقی کا راز ایک ہے، ملک میں سٹیل انڈسٹری کا ترقی کرنا، ہندوستان پاکستان کا کچھ بھی ہو لیکن ملک میں سٹیل کی ملیں لگنی چاہیں۔

ان کی زندگی کا ایک بڑاالمیہ ہے اور وہ ہے انکی بیوی ستیہ چوہدری (سوناکشی سہنہ) جو کہ لڑکیوں کا دھندہ کرتی ہیں ، مطلب لڑکیاں خریدنا اور آگے پیش کرنا ان کا کام ہے۔  ان کی ملاقات روپ (عالیہ بھٹ) سے ہوتی ہے اور وہ انہیں اس بات پر راضی کر لیتی ہیں کہ ان کے شوہر کے ساتھ ایک سال کے لیے رہے، روپ کی سادگی دیکھیے اپنی غربت اور بہنوں کی شادی کے لیے راضی ہو جاتی ہے۔

اس کے بعد انٹری ہوتی ہے ظفر (ورن دھون) کی ، ظفر اسی ہیرا منڈی کے لوہار ہیں جن کے بارے میں اخبار میں مضموں شائع ہوتے ہیں۔ ظر ایک یتیم بچہ ہے، اور اسکے والدین کا صرف اسی کو پتہ اور دنیا میں کوئی نہیں جانتا اس کے بارے میں۔

ظفر کو جب اس بات پر غصہ آتا ہے وہ یا تو وی ایکس فائٹ کرتے ہیں یا پھر محلے کی خوبصورت لڑکیوں کےساتھ وقت گزارتے ہیں۔ پھر ایسا ہوتا ہے کہ ظفر اور روپ کے درمیان پیار ہو جاتا ہے اور کچھ رومینٹک ماحول بن جاتا ہے۔ اور کچھ ائٹم گانے بھی چلتے ہیں۔

ان سب کیریکٹرز کے علاوہ ایک کریکٹر ہیں بہار بیگم (مادھوری ڈکشت)، یہ بھی ہیرا منڈی میں رہتی ہیں، اور کسی زمانے میں طوائف تھی ، آجکل یہ گانا سیکھاتی ہیں۔ روپ 15 کلومیٹر دور بیٹھ کر ان کا گانا سنتی ہیں اور ان سے گانا سیکھنے آتی ہیں۔

فلمی کی کہانی میں کوئی خاص جوڑ نظر نہیں آتا اور کہیں کہیں لگتا ہے یہ کیسے ہوگیا، جبکہ فلم میں گانوں پر کافی محنت کی گئی ہے، اچھے اچھے آئٹم سانگ ہیں اس کے علاوہ گرافکس کا زبرست استعمال کیا گیا ہے۔

فلم کا آفیشل ٹریلر

ریٹنگ

5 میں سے 3 سٹار

آپ کی رائۓ

آپ بھی اس فلم کے بارے میں اپنی رائے دئجیے۔ اپنی رائے دئنے کے ییے کمنت کیجیے، اور کسی بھی فلم کی سٹوری جاننے کے لیے فلم کا نام کمنٹ کریں ۔

Comments
Loading...