عامر لیاقت حسین کی بیگم طوبیٰ کی انٹرنیٹ پر گردش کرتی فحش تصویرپرہنگامہ ، حقیقت سامنے آگئی

0 575

عامر لیاقت حسین کی بیگم طوبیٰ کی انٹرنیٹ پر گردش کرتی فحش تصویرپرہنگامہ ، حقیقت سامنے آگئی

 

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی میزبان اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کی ایک فحش تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا تھا، تاہم اب اس تصویر کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق یہ فحش تصویر جس میں ایک لڑکی انتہائی مختصر لباس میں بستر پر لیٹی ہوتی ہے، درحقیقت طوبیٰ نہیں بلکہ ان کی ہم شکل ایک فحش فلموں کی اداکارہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اداکارہ ایرانی النسل ہے اور امریکہ میں مقیم ہے جس کی شکل حیران کن طور پر طوبیٰ عامر سے ملتی جلتی ہے۔ ابتدائی طور پر ایک شخص نے اس اداکارہ کی تصویر دیکھی اور اس کے ساتھ طوبیٰ عامر کی ایک تصویر جوڑ کر انہیں موازنے کے طور پر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیا، تاہم کچھ سادہ لوح انٹرنیٹ صارفین نے اداکارہ کی تصویر کو بھی طوبیٰ عامر کی تصویر سمجھ لیا اور ان کے نام سے اسے پوسٹ کرنا شروع کر دیا۔

Comments
Loading...