The Curse Of The Weeping Woman

0 1,396

دی کرس آف ویپنگ وومن

 

خوف ، یہ تو ہر کسی کی زندگی میں ہوتا ہے، آپ میں ہر کوئی کسی نہ کسی چیز سے ڈرتا ہے، جیسے کسی کو اندھیرے سے ڈر لگتا ہے، کسی کو کاکروچ سے تو کسی کو چھپکلی سے جبکہ اکثر لوگ جنات سے ڈرتے ہیں۔

آج ہم بات کریں گے فلم کرس آف ویپنگ وومن یا کرس آف لایورونا یا پھر کرس آف شاپتھرسٹی، ڈریئے نہیں یہ تیں الگ الگ فلمیں نہیں بلکہ ایک ہی فلم کا نام انگریزی اور سپینش زبان میں ہیں۔

اگرچہ فلم کا پوسٹر دیکھ کر لگتا ہے یہ کوئی بہت ہی ڈراونی فلم ہے مگر فلم بینوں کا رد عمل کیسا ہے یہ آپ نیچے فلم میں دیکھے لیجیے۔

فلم پر تجزیہ

 

فلم اپنے پوسٹر کے حساب سے بلکل بھی ایسی نہیں جیسے آپ سوچ رہے ہیں ، آپ کوئی فلم  دیکھ کر بعض اوقات لگتا ہے کہ یہ فلم کسی انگریزی فلم کی کاپنی ہے ، مگر کبھی اگر آپ کو کوئی انگریزی فلم دیکھ کر لگے کہ یہ کسی ہندی فلم کی کاپی پے تو سمجھ لیجیے کہ آپ کے ٹکٹ کے پیسے ضائع ہو گئے۔ ایسا کچھ اس فلم میں بھی آپ محسوس ہوگا۔

سا تھری فلم تو آپ نے دیکھی  ہوگی بس یہ فلم اسی کا ہالی ووڈ ورژن ہے، اس فلم میں چڑیل آدمیوں کو اٹھا کر لے جاتی تھی اس فلم میں یہ والی چڑیل  بچوں کو اٹھا لے جاتی ہے۔

 

فلم کی کہانی

لایورونا اصل میں ایک بہت ہی خوبصورت لڑکی ہوتی ہے، شادی کے بعد اس کے شوہر کا ایک دوسری عورت کے ساتھ افئیر چلتا ہے جس کا بدلہ لینے کا وہ ایک عجیب طریقہ اختیار کرتی ہے، وہ اپنے دونوں بچوں کو پانی میں ڈال کر مار ڈالتی ہے۔

فلم کا اہم کردار ہیں عینا جن کا شوہر ایک پولیس آفسر ہوتا ہے جو کہ ایک کیس میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، اس کے بعد عینا ایک سوشل ورکر بن جاتی ہیں اور یتیم بچوں کی کفالت کرتی ہیں۔ عینا کے دو بچے ہین کرس اور سمیگا جو کے بہت پیارے ہیں۔ اب ہوتا یہ ہے کہ عینا پٹریشا نامی ایک عورت کا کیسا ہینڈل کرتی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے اپنے دونوں بچوں کو گھر میں قید کر رکھا اور گھر میں اس کے علاوہ کسی اور کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتی۔ عینا ہیر بنتی ہے اور دونوں بچوں کو بچا لیتی ہے اور پٹریشا کو پولیس کے حوالے کر دیتی ہے۔

اس کے بعد لایورونا عینا کے بچوں کے پیچھے پڑجاتی ہے، کیونکہ پٹریشا نے عینا کو بد دعا دی تھی کہ تم نے مجھ سے میرے بچے چھینے اب لایورونا تم سے تمہارے بچے چھینے گی۔ اور اس کے بعد پھر معمول کی کہانی شروع ہو جاتی ہے، مطلب چریل بچوں کے پیچے لگ جاتی ہے۔

 

لایورونا کے بارے میں کچھ خاص

لایورونا کوئی عام بھوت نہیں یہ جدید دور کی چڑیل ہے، یہ دیکھنے میں بہت خوفناک ہے، اتنی کہ کبھی خود کو آئنے میں دیکھ لے تو خود سے ڈر جاتی ہے، اس کے علاوہ یہ اپنے گلے میں ایک خوبصورت نیکلس پہن کر رکھتی ہے، اور اس کے ذریعے آپ اسے بلیک میل بھی کر سکتے ہیں۔ مطلب اگر اسے کہا جائے کہ اگر تم آئی تو تمہارا نیکلس چھین لیا جائے گا تو وہ فورا غائب ہو جاتی ہے۔

فلم کا ایک اور کردار بھی ہے جس کا نام رافیل ہے جن کو پھول پتیوں سے کھیلنے کا شوق ہے اور کبھی کبھی وہ ان کی مدد سے جن بھی نکالتے ہیں۔  اور یہ وہ کرتے ہیں۔

آپ نے امیتا بچن کی فلم بھوت نات تو دیکھی ہوگی ، جس میں کچھ دیر بعد آپ بھوت کی کمپنی کا مزہ لینے لگتے ہیں بس ایسا ہی کچھ اس فلم میں بھی آپ کو محسوس ہوگا۔

اب آخر میں فلم کا ٹریلر

Comments
Loading...